حکومت کاعید کےموقع پر ملک میں3 تعطیلات کا اعلان

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2016 05:20am
عید کی تعطیلات 12 سے 14 ستمبر تک ہوں گی - فائل فوٹو عید کی تعطیلات 12 سے 14 ستمبر تک ہوں گی - فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے عید کے موقع پر ملک میں 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ، عید کی تعطیلات 12 سے 14 ستمبر تک ہوں گی، عوام قربانی پہلے اور دوسرے روز کرلیں کیوں تیسرے روز کوئی چھٹی نہیں ہوگی کام پر جانا ہوگا۔

پاکستان میں عید الاضحٰی13ستمبر بروز منگل منائی جائے گی ،عوام نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں، منڈیا ں بھی آباد ہوگئی ہیں لیکن حکومت کی نئی منطق سے تمام خوشیوں غارت ہوگئیں۔

حکومت نے12سے 14ستمبر کو چھٹی کا اعلان کر کے عوام کی چھٹی ہی قربان کردی،اس شیڈول کے مطابق ، عید کے تیسرے روز عوام کو کام پر جانا ہوگا۔اس صورتحال نے عوام کی سٹی گم کردی ہے،لوگ ایک شکوہ کررہے ہیں کہ اگر تیسرے روز چھٹی نہ ہوئی تو نہ کہیں آنے اور نہ جانے کہ رہیں گے۔

لوگ شکوہ کرتے رہیں حکومت نے تو اعلان کردیا ہے کہ سرکاری دفاتر جمعرات پندرہ ستمبر کو معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔اب جس نے بھی قربانی کرنی ہے پہلے اور دوسرے روز کرلے ورنہ تیسرے روز تو کام پر جانا ہے۔