کراچی کے 3 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز

شائع 09 دسمبر 2015 10:06am

polio mhmکراچی کے تین اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغازہوگیا۔بارہ دسمبرکو دیگرتین اضلاع میں پولیوسے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے،کراچی میں انسدادپولیومہم کا آغازہوگیا،ضلع ملیر،غربی اورشرقی میں پولیوٹیمیں متحرک ،دومراحل میں ہونےوالی مہم کے ابتدائی مرحلے کا آغازہوگیا۔ضلع ملیر،غربی اورشرقی میں پولیوسے بچاوکے قطرے پلائے جارہے ہیں جس کیلئے تین ہزارسے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

دوسرے مرحلے میں بارہ دسمبر سے ضلع وسطی،جنوبی اورکورنگی میں پولیومہم شروع ہوگی،مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمرکے بائیس لاکھ سے زائد بچوں کوپولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ،محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پولیومہم کے دوران سیکورٹی کے بھرپوراقدامات کئے گئے ہیں۔پولیوٹیموں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی ہروقت موجودگی یقینی بنائی گئی ہے ،رواں سال کراچی میں پولیوکے چارکیسزسامنے آچکے ہیں جبکہ سندھ بھرمیں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔