اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2016 10:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سے ملاقات کی،ملاقات میں ریفرنسز کے معاملے پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے تحفظات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اسپیکرسردارایازصادق سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی،اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمربھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے امور،ایوان میں تحریک انصاف کے ارکان کے رویہ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جہاں ریفرنسز پربات چیت کی گئی وہاں ہی خورشید شاہ نے اپوزیشن کے تحفظات سے بھی اسپیکرکو آگاہ کیا۔