بولی وڈ اداکاروں کے بہن بھائیوں سے متعلق دلچسپ حقائق
بولی وڈ کے مشہور اداکاروں سے کون واقف نہیں،بہترین اداکاری،خوبصورت شخصیت اور لوگوں کا پیار ،یہ ہی سب تو ہوتا ہے ایک اسٹار کی زندگی میں ۔
لیکن کیا کبھی آپ نے اپنے پسندیدہ ستاروں کے بہن بھائیوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے ،یہ لوگ ہمیشہ شوبز کی چکاچوند کے پیچھے رہتے ہیں کبھی سامنے نہیں آتے ۔
آئیے جانتے ہیں مشہور اداکاروں کے غیر معروف بہن بھائیوں کے بارے میں
شاہ رخ خان
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی صرف ایک بڑی بہن ہیں جن کا نام شہناز لالہ رخ ہے،انہوں نے آج تک شادی نہیں کی وہ اپنے بھائی(شاہ رخ خان) کے ساتھ ان کے بنگلے منت میں ہی رہتی ہیں۔
سوناکشی سنہا
بولی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے دو بھائی ہیں جن کے نام بالترتیب کُش سنہا اور لَو سنہا ہیں ،سوناکشی کے دونوں بھائی بیحد پر کشش ہیں ۔
رنویر سنگھ
بولی وڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی ایک بڑی بہن ہیں جن کا نام 'ریتیکا بھاونانی'ہے،رنویر اس بات کا اقرار کر چکے ہیں کہ ان کی بہن ان سے بیحد محبت کرتی ہیں اور وہ بچپن میں ان کے بہت لاڈلے تھے۔
کترینہ کیف
بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو کون نہیں جانتا ،لیکن ان کے بہن بھائیوں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں،کترینہ 6 بہنیں اور ایک بھائی ہے،ان کی بہن ایزابیل بہت جلد اپنی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بولی وڈ میں داخل ہونے جا رہی ہیں۔
ارجن کپور
ارجن کپور کی ایک بہن انشولا کپور ہیں ،لیکن انہیں فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
انوشکا شرما
انوشکا شرما کا بھی ایک بھائی کارنیش شرما ہے،بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ دونوں بہن بھائی کی ایک مشترکہ پروڈکشن کمپنی 'کلین سلیٹ فلمز' کے نام سے موجود ہے۔
ہرتیک روشن
معروف ہدایت کار راکیش روشن کے مشہور بیٹے ہرتیک روشن کو کون نہیں جانتا لیکن ان کی ایک بیٹی 'سُنینا'بھی ہے اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے۔
اکشے کمار
بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایک خوبصورت بہن ہیں جن کا نام الکا بھاٹیا ہے۔
دیپیکا پڈوکون
دیپیکا پڈوکون کی ایک چھوٹی بہن انیشا پڈوکون ہیں ،جنہوں نے اسپورٹس کو کیرئیر کے طور پر چنا ہے،انیشا بہترین گولف کھیلتی ہیں ،اور اسی کھیل میں بھارت کی نمائندگی کرنا چاہتی ہیں۔
ایشوریا رائے
سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کا ایک بھائی آدیتیہ رائے ہے جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
بپاشا باسو
بپاشا باسو کی ایک چھوٹی بہن بیدی شا باسو ہیں،دونوں بہنیں بہت کم ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتی ہیں۔
عامر خان
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے چھوٹے بھائی فیصل خان فلم 'میلہ' کے بعد کسی اور فلم میں نظر نہیں آئے۔
پریانکا چوپڑ
معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی کا نام سدھارتھ چوپڑا ہے۔وہ شیف ہیں اور ریسٹورنٹ کا بزنس کرتے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا
پوری شوبز انڈسٹری جانتی ہے کہ پرینیتی سابق ملکہ حسن اور معروف اداکارہ پریانکا چوڑا کی کزن ہیں ،لیکن ان کے دو بھائی اور ہیں جن کے نام شیوزنگ اور سہیج ہیں دونوں پرینیتی سے چھوٹے ہیں۔
سشمیتا سین
سابق مس یونیورس سشمیتا سین کا ایک چھوٹا بھائی ہے جس کانام راجیو ہے ۔
بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام
































اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔