کیا آپ جانتے ہیں کافی ود کرن سیزن6 کا پہلا مہمان کون سا  پاکستانی اسٹار ہوگا؟

شائع 07 ستمبر 2016 09:45am

coffee2000000

ممبئی:بھارتی ٹی وی چینل کے معروف شو' کا فی ود کرن'  میں بولی وڈ کے اسٹارز شرکت کرنا اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں،اس شو میں بھارتی شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تقریباً ہر بڑے اداکار نے شرکت کی ہے۔

تاہم کبھی کسی پاکستانی اداکار کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا،لیکن اب وقت بدل رہا ہے،پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور بیحد خوبصورت اداکار فواد خان کافی ود کرن سیزن 6 کے پہلے مہمان بننے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فواد خان اپنی بہترین اداکاری اور جاذب نظر شخصیت کے باعث بولی وڈ میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  ہدایت کار کرن جوہر سے کافی زیادہ تعداد میں خواتین نے رابطہ کرکے  شو میں فواد خان کو بلانے کی فرمائش کی تھی،یہ ہی وجہ ہے کہ کرن نے اپنے پروگرام کے پہلے مہمان کے طور پر فواد خان کا انتخاب کیا۔

سننے میں آرہا ہے کہ کرن فواد خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ میں سے کسی ایک اداکارہ کو اپنے شو پر بلانا چاہتے تھے،لیکن لوگ فواد اور عالیہ کو ایک ساتھ کپور اینڈ سنز میں دیکھ چکے ہیں ،لہٰذا اب دیپیکا اور فواد کی جوڑی کافی ود کرن میں نظر آئے گی۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام