نہانے کے بعد جلد کیوں سکڑ جاتی ہے؟

شائع 07 ستمبر 2016 11:13am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اکثر نہانے کے بعد یا سوئمنگ کرنے بعد آپ کے ہاتھوں کی انگلیاں کیوں سکڑ جاتی ہیں؟

انسانی جسم کے جن حصوں پر رؤاں نہیں ہوتا، ان حصوں میں پانی الگ طریقےسے اثرانداز ہوتا ہے اور جن حصوں میں رؤاں موجود ہوتا ہے ان حصوں پر پانی دوسرے طریقے سے اثرانداز ہوتا ہے۔

جسم کے وہ حصےجن میں رؤاں نہیں ہوتاجیسے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں، ہتھلیاں اور تلوے ، یہ حصے  زیادہ دیر پانی میں رہنے کے بعد سکڑ جاتے ہیں۔

جسم کے مخصوص حصے پانی سے کیوں سکڑتے ہیں؟

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بائیولوجیکل ری ایکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔جب بہت دیر تک پانی میں ہاتھوں یا پاؤں کو رکھ جائے تو آس ماٹک عمل کی وجہ سے آپ کی جلد سکڑ جاتی ہے اور خشک ہونے کے بعد جلد سفیدبھی ہوجاتی ہے۔

لیکن کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کا سکڑنا آس ماسز عمل کی وجہ سے نہیں ہوتا۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کا سکڑنا عصبی نظام کا صحیح طور پر کام کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

جلد کا سکڑنا کوئی خطرے کی بات نہیں ہوتی، بلکہ جلد کا سکڑنا ایک قدرتی عمل ہے اور اس عمل سے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

ہر قسم کے پانی سے جلد نہیں سکڑتی، زیادہ تر جلد سمندری پانی کے باعث سکڑتی ہے۔ اگر آپ 5 منٹ بھی سمندری پانی میں ہاتھ بھگو کے رکھیں گے تو آپ کی انگلیاں سکڑنا شروع ہوجائیں گی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔