افغانستان میں دہشت گردی ،دفتر خارجہ کی مذمت
File Photoاسلام آباد: دفتر خارجہ کی کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کردی ، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا رہے گا.
ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ پاکستان کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ حملے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا رہے گا، افغان حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں، خیراتی ادارے پر دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔