شاہد کپور اپنی بیوی کے گن گانے لگے

شائع 08 ستمبر 2016 06:34am

shahid300000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اور بہترین ڈانسر شاہد کپور اور ان کی بیوی میرا راجپوت کے گھر حال ہی میں ایک خوبصورت سی بیٹی نے جنم لیا ہے،اور اس وقت دونوں اپنی زندگی کا بہترین وقت گزار رہے ہیں۔

شاہد کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی میں میرا کی اہمیت کےحوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میرا میری زندگی کا اہم حصہ ہیں '۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جب میرا  میرے آس پاس ہوتی ہیں میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں ،وہ سمجھدار ہے،پُراعتماد ہے ،ہم دونوں بہت سارے موضوعات پر بات کرتے ہیں ،میرا کی رائے ہر چیز کے بارے میں الگ ہوتی ہے اور میں ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس سے آپ پیار کرتے ہیں ،اس کی موجودگی آپ کیلئے بہت معنی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد ان دنوں معروف ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم 'رنگون' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،فلم میں ان کے ساتھ سیف علی خان اور کنگنا رناوت بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

بشکریہ:انڈیا ٹائمز