قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید، اپوزیشن کا احتجاج

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2016 10:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے حکومت پر کڑی تنقید کی جبکہ  اپوزیشن نے احتجاج اور علامتی واک آؤٹ کیا ۔

 عمران خان کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنا اخلاقی جواز کھوچکی ہے، متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے ساتھ دینے پر روائیونڈ مارچ کے مقام اور تاریخ بدل دیں گے۔

کپتان نے بھی آج قومی اسمبلی میں دھواں دار انٹری دی،اسپیکر کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

عمران خان کہتے ہیں حکومت اداروں کو استعمال کررہی ہے، رجسٹرارسپریم کورٹ نے ہماری پٹیشن واپس کی ، اسپیکرجانبدار، ایف بی آر ، نیب اور ایف آئی اے سورہے ہیں، ایسی صورت میں سڑکیں ہی واحد راستہ ہیں ۔

کپتان نے کہا مریم نواز کہتی ہے باہر پراپرٹی نہیں،کلثوم نواز نے سچ کہا کہ  1995میں فلیٹ خریداکرپشن کا پیسہ بچوں کے نام برطانیہ میں بھیجا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 22جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے،الیکشن کمیشن جب تک دھاندلی کرانےوالوں کو سزا نہ دے ،اصلاحات سے فائدہ نہیں ہوگا۔