کراچی :ضمنی الیکشن، پی ایس ایک سو ستائیس، گنتی کا سلسلہ جاری

شائع 08 ستمبر 2016 01:16pm
File Photo File Photo

کراچی:کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس  ایک سو ستائیس میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ  کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور اب گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ الیکشن میں ایم کیوایم ،پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف میں  کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جاری ہے ۔

کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس  ایک سو ستائیس میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو شام  پانچ بجے تک جاری ر ہی، اصل مقابلہ ایم کیو ایم کے امیدوارسابق رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد، پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ کے درمیان ہے ۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ندیم میمن سمیت بیس امیدوارمیدان میں ہیں۔ پی ایس   ایک سو ستائیس  ملیر، سعود آباد، جناح اسکوائر، ماڈل کالونی اورکھوکھرا پارسمیت دیہی علاقوں پرمشتمل ہے۔

ضمنی انتخاب کے لیے  ایک سو چونتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں  سڑسٹھ انتہائی حساس اور  انتالیس حساس قرار دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی درخواست پرپولنگ کے دوران رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہاں پر  دوہزار تیرہ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے اشفاق منگی نے کامیابی حاصل کی تھی ۔اشفاق منگی کے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اور نشست سے مستعفی ہونے پرآج اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔