کراچی :الیکشن، ملیر میں مختلف مقامات پر جھگڑے، آٹھ گرفتار

شائع 08 ستمبر 2016 01:43pm
File Photo File Photo

کراچی :کراچی میں پی ایس ایس ایک سو ستائیس میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور اب گنتی کا سلسلہ جاری ہے تاہم پولنگ کے دوران ملیر کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان لڑائی جھگڑے دیکھنے میں آئے ہیں۔

 فائرنگ سے بھی دو اففراد کے زخمی ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے پولنگ کے دوران امن میں خلل ڈالنے کے شبہے میں آٹھ مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے بھی حلقے کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

ملیر کے مختلف علاقوں میں میں دن بھر لڑائی جھگڑے،سیاسی کارکنوں میں تصادم،فائرنگ سے دو

افراد زخمی۔،آٹھ ملزمان گرفتار۔ڈی جی رینجرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے اشفاق منگی کے پاک سرزمین میں شمولیت پر یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔