ملکی معیشت مثبت سمت میں جانے کا دعویٰ

شائع 08 ستمبر 2016 02:06pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی معیشت مثبت سمت جانے کا دعویٰ کردیا ۔

 وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے تینوں ادوار میں ترقی کا سفر جاری رکھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی اشاریئے مثبت اشارہ دے رہے ہیں ۔لوڈ شیڈنگ بحران سے متعلق  وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ملک سے بجلی بحران دوہزار اٹھارہ تک ختم ہوجائے گا۔