وینس فلم فیسٹیول،مووی یون وائے کا رنگا رنگ پریمیئر
File Photoوینس:وینس فلم فیسٹیول میں فرانسیسی فلم یون وائے کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا،ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں نے واک کر کے سماں باندھ دیا۔
اٹلی کے شہروینس میں تہترھواں فلم فیسٹیول پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، فیسٹیول میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی بھی کہکشاں سجی ہے۔
وینس فلم فیسٹیول میں فرانسیسی فلم یون وائے نمائش کیلئے پیش کی گئی، ساتھ ہی فلمی ستاروں کے جھرمٹ نے ریڈ کارپٹ پرخوب جلوے بکھیرے۔فلم یون وائے ایک شادی شدہ فرانسیسی خاتون کی زندگی پرمبنی ہے جسکی شادی ایک شکی مزاج شخص سے ہوجاتی ہے ، جس پر اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔