سپریم کورٹ: نیب ایمنسٹی اسکیم کا ازخود نوٹس

شائع 08 ستمبر 2016 04:57pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:چیف جسٹس نے کرپشن سے حاصل کردہ رقوم واپس کرنے والوں کیلئے نیب ایمنسٹی اسکیم کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔اٹارنی جنرل، چیئرمین نیب سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

کرپشن سے کروڑوں اربوں روپے بناؤ۔پکڑے جاؤ تو پلی بارگین کرو اور نیب مقدمات سے جان چھڑاؤ۔چیف جسٹس نے رجسٹرار کے نوٹ پر ازخود نوٹس لیا۔

رجسٹرار نے دو رکنی بنچ کے زیرسماعت اپیل کی آبزرویشن کا حوالہ دیا تھا۔جسٹس امیر ہانی نے رقم کی رضاکارانہ واپسی کو نیب آرڈیننس کے نظریے کے منافی قراردیا تھا۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جسٹس ہانی کے ریفرنس کو پٹیشن میں تبدیل کردیا۔آبزرویشن میں کہا گیا کہ نیب قانون کے تحت رضاکارنہ واپسی کا معاملہ آئین کے منافی ہے،لہٰذا ایسا معاملہ تفصیلی اندازمیں غور طلب ہے۔

ازخودنوٹس کیلئے خصوصی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے گا جو ستمبر کے آخری ہفتے میں سماعت کا آغاز کرے گا۔