بھارتی دہشت گردی کے ثبوت سامنے آگئے، دفتر خارجہ

شائع 08 ستمبر 2016 05:01pm
File Photo File Photo

کابل:پاکستان نے خطے میں جوہری سالمیت کیلئے بھارت سے اعتماد سازی کی تجویز دہراتے ہوئے کہاہے کہ  امریکا اور بھارت کےدفاعی لاجسٹک معاہدہ سے خطہ میں طاقت کا توازن متاثر نہیں ہونا چاہیئے

ترجمان دفترخارجہ نے نیوز بریفنگ میں کہاکہ بھارت کو کشیدگی بڑھانے کی بجائے قیام امن کے اقدامات کی طرف بڑھنا چاہیئے، بھارت چاہے تو اس کے ساتھ خطے میں جوہری سلامتی پر اعتماد سازی ہوسکتی ہے، بھارت کی جانب سے خطے میں دہشت گردی کرانے کے ٹھوس ثبوت ، کلبھوشن یادیو کی شکل میں سامنے آچکے ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر کی خراب ترین صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بلوچستان کا نام استعمال کررہا ہے، اسکا یہ دعوی کہ کشمیر پر یواین قراردادیں غیرموثر ہوگئی ہیں، غلط ہے، شملہ معاہدہ کسی بھی صورت ان قراردادوں کا متبادل نہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت امریکہ دفاعی معاہدہ،دو طرفہ مقاصد کیلئے ہی ہونا چاہیئے۔

 ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھاکہ افغانستان کے جذباتی بیانات سے صرف امن دشمنوں کو ہی فائدہ ہوتا ہے، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کے ساتھ با مقصد اور تعمیری مزاکرات پر زور دیتا رہا ہے۔