کپل کا مودی سے کڑا سوال

شائع 09 ستمبر 2016 06:33am

kapil-colaj

ممبئی:بھارتی ٹی وی کےصف اول کے مزاحیہ اداکار کپل شرما  کامیڈی کے ساتھ ملکی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹویٹر پر وہ سوال کیا جسے کرنے کی کوئی بھی ہمت نہیں کرسکا،انہوں نے مودی سے پوچھا 'کہاں ہیں وہ اچھے دن جن کا آپ نے الیکشن کے دوران وعدہ کیاتھا'؟

کپل کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ وہ ممبئی میں اپنا آفس قائم کرنا چاہتے تھے اور اس کے لئے انہیں 5 لاکھ روپے رشوت دینے کیلئے مجبور کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 5 سال میں تقریباً 15 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ،اس کے باوجود مجھ سے 5 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی۔

یہ شاید بھارتی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے جب شوبز کے کسی اسٹار نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئےملک کے سربراہ سے براہ راست سوال کیا ہو۔

کپل کے اس ٹویٹ پر بھارتی ریاست مہا راشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندرا فیڈنیوس نے فوری طور پر ایکشن لیا،اور کہا کہ 'بی ایم سی '(وہ آفس جہاں کپل سے رشوت طلب کی گئی) کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/774040562450178048
https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/774045825764917248
https://twitter.com/Dev_Fadnavis/status/774093622098563072

بشکریہ:انڈین ایکسپریس