صوابی میں پولیس موبائل پرحملہ،جوابی کارروائی میں 2حملہ آور مارے گئے
فائل فوٹوصوابی :صوابی کےعلاقے کالو خان میں نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، صوابی کے علاقے کالو خان میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر فضل سبحان زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے دو حملہ آورہلاک ہوگئے جبکہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
زخمی سب انسپکٹر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوابی منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔