وزیراعظم سےملاقات نہ ہونےپر ایم کیوایم کاقومی اسمبلی سے واک آؤٹ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم سے ملاقات نہ ہونے پر ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا ، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں ان کے زیر حراست کارکنوں پر تشدد کیا جاتا ہے اگر کارکن مجرم ہیں توٹرائل کیا جائے، لاپتہ نہیں ۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم اراکین نے وزیراعظم کی آمد پر انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا وزیراعظم نے ان کی بات کھڑے ہوکر سنی۔ایم کیوایم اراکین نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور ملاقات کیلئے وقت دینے کی درخواست کی ۔
اجلاس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے بات کرنے کی کوشش کی تاہم اسپیکر نے مائک بند کروادیا ،کچھ دیربعد اجازت ملی توخالد مقبول کا کہنا تھاکہ کارکنوں کو جبری لاپتہ کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔
کارکنوں کی گرفتاری اور وزیراعظم کا ملاقات کیلئے وقت نہ دینے پر متحدہ ارکین نے ایوان سے واک آوٹ کیا ، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ اگر کارکن مجرم ہیں تو ٹرا ئل کیا جائے لاپتہ نہ رکھا جائے ۔
خالدمقبول صدیقی کا کہناتھا کراچی میں ایم کیو ایم کا مرکز اور دفاتر سیل ہیں ایم کیو ایم کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔