رائیونڈ اکیلا جانا پڑا تو بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمران خان

شائع 09 ستمبر 2016 01:44pm
File Photo File Photo

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر رائیونڈ اکیلا بھی جانا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت  کسی کے گھر کا گھیراؤ نہیں کریگی۔

 پی ٹی آئی چیف کا مزید کہنا تھا کہ  تمام جماعتوں سے بات چیت کررہے ہیں،اگر اکیلا بھی جانا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  رائے ونڈ میں تاریخی جلسہ کی تاریخ جلد دیں گے۔ ایک مرتبہ پھر انہوں نے دھمکی دی کہ اگر  پولیس نے روکا تو شہر بند کردیں گے۔