پی ایس پی: متحدہ کے ووٹرز کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان

شائع 09 ستمبر 2016 02:31pm
File Photo File Photo

کراچی :پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کے ووٹرز کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ  مصطفیٰ کمال  نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا ووٹ بینک ساٹھ ہزار سے کم ہوکر پندرہ ہزار رہ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملیر کے عوام نے خاموش رہ کر بڑا پیغام دیدیاتاہم مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ووٹرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔