جماعت اسلامی کا کرپشن کیخلاف مظاہرے کا اعلان
File Photoلاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ انتیس ستمبر کو فیصل آباد میں کرپشن کے خلاف بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا، شریف برادران کے گھر کا گھیراﺅ تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے۔
لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہے اور پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومت کو مشترکہ ٹی او آرز دئیے ہیں،
حکمران ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں میں جکڑ رہے ہیں، حکومتی پالیسی کی وجہ سے ہر بچہ ایک لاکھ سات ہزار روپے کا مقروض ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔