پنجاب:رینجرز کو کارروائی کیلئے اختیارات تفویض
File Photoلاہور:رینجرز کو پنجاب میں ابتدائی طور پر دو ماہ کیلئےاختیارات دیئے جارہے ہیں، اس بات کی تصدیق پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کردی ہے،رینجرز دہشتگردوں، سہولتکاروں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرسکے گی۔ عوام نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
سندھ کے بعد رینجرز پنجاب میں بھی دہشت گردی اور انکے سہولتکاروں کا قلع قمع کرے گی۔نہ نہ کرتے کرتے بالاآخر راناثناء اللہ نے مان لیا کہ رینجرز کو پنجاب میں تعینات کیا جارہا ہے۔اس بات کا عندیہ دو ستمبر کو سب سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے دے دیا تھا۔
تاہم بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے تصدیق کردی کہ پنجاب میں محدود مدت اور مخصوص علاقوں کیلئے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔رینجرز کی صوبے میں تعیناتی کے فیصلے کو پنجاب کے عوام نے خوش آئیند قرار دیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزیراعلٰی کو ارسال کردی ہے۔سمری میں رینجرز کو پاکستان رینجرز آرڈیننس کے تحت ساٹھ روز کیلئےاختیارات دینے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری کی منظوری کے بعد رینجرز دہشتگردوں، سہولتکاروں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرسکے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔