فیصل آباد: سرچ آپریشن تیز،96 مشتبہ افراد زیرحراست
فیصل آباد میں سرچ آپریشن تیز کردیا گیافیصل آباد: فیصل آباد میں سرچ آپریشن تیز کردیا گیا۔ آج بھی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 96 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔جبکہ گذشتہ روز بھی 7 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ روڈ،سرگودھا روڈ،جناح کالونی اور تھانہ سول لائن سمیت مختلف علاقوں میں آج صبح سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔جس میں96 مشتبہ افراد کو حراست میں لے گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تمام افراد کو قومی دستاویزات مکمل نہ ہونے اور اسلحہ رکھنے پر حراست میں لے گیا ہے۔ تاہم ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔