امجد صابری قتل کیس میں لیاقت آباد سے 2بھائی گرفتار

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2016 09:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:امجد صابری قتل کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاقت آباد سے 2بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ،ذیشان اورسلمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور پولیس امجد صابری قتل کیس کی تفتیش کے کیلئے ان دونون کو تلاش کررہی تھی، شانی اور مانی کے ناموں سے مشہور دونوں بھائی سے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے تفیش جاری ہے۔

اس سے قبل پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے عمران صدیقی اورنعمان عرف بچہ سمیت 5  افراد کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن قتل کے حوالے سے کوئی اہم انکشاف یا ثبوت سامنے نہیں آسکا ۔