عیدالاضحی کشمیریوں کے نام

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2016 07:15pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے عید قرباں کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کے نام کردی ۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آنے والی تمام عیدیں کشمیریوں کے نام تب تک کرتے رہیں گے جب تک مسئلہ کشمیر کو انکی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیاجاتا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پروزیراعظم نوازشریف نے قوم کے نام پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے دن کشمیری عوام کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کرسکتےکشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلیے بھارتی ظلم و جبرکے آگے اپنی تیسری نسل قربان کرچکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہم نے خوشی کے اس موقع پر معاشرے کے کمزور طبقات کو فراموش نہیں کرنا بلکہ انھیں اپنی خوشیوں میں شریک کرناہے۔