آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا باجوڑ ایجنسی کا دورہ
آئی ایس پی آرراولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےباجوڑ ایجنسی میں فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ نماز عید ادا کی،آرمی چیف کا کہناتھا کہ مکمل امن کی بحالی تک فوج ان علاقوں سےنہیں جائےگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف باجوڑ ایجنسی پہنچ گئے۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔آرمی چیف نے باجوڑ ایجنسی میں جاری آپریشن،بارڈر مینجمنٹ اور تعمیرات کا جائزہ لیا، جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کی بےپناہ قربانیوں اور عزم کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مکمل امن کی بحالی تک فوج یہان سے نہیں جائیگی۔ قبائلی عمائدین نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن پر قبائلی عماین نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔