پنجاب میں موسلادھاربارش نے عید کا دوسرا روز بھی ٹھنڈا کردیا

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2016 07:04am
منچلوں نے سڑکوں پر نکل کر خوب موج مستی کی - فائل فوٹو منچلوں نے سڑکوں پر نکل کر خوب موج مستی کی - فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بوندا باندی اور کئی علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش نے عید کا دوسرا روز ٹھنڈا کردیا۔ منچلوں نے سڑکوں پر نکل کر خوب موج مستی کی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح ہوتے ہی آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی نے موسم سہانا کردیا۔ حافظ آباد میں بادل گرجے بھی اور جم کر برسے بھی۔ موسلادھار بارش میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلا گلا کرتے رہے۔

گوجرانوالہ،شیخوپورہ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار  اور عید کا مزا دوبالا ہوگیا۔