جامشورو:تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی،3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2016 07:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جامشورو:جامشورو انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث کارالٹ گئی، حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ،جامشورو انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچی بھی شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثےپر پہنچ کرجاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،حادثے کے وقت گاڑی کراچی سے دادو جارہی تھی کی شکارپور انڈس ہائی  وے پر حادثے کا شکار ہوگئی جبکہ حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔