کراچی:عید الاضحیٰ پرآلائشیں ٹھکانے لگانےکا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں عید الاضحیٰ پر قربانی کے بعد آلائشیں ٹھکانےلگانے کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی آلائشیں جمع کرنے اورٹھکانے لگانے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے کشمیرروڈ پرواقع چائنا گراؤنڈ میں آلائشوں کیلئے عارضی ڈمپنگ پوائنٹ بنایاگیاتھا۔جہاں ایک ہزارسے زائد گاڑیاں اوراہلکارجمشید ٹاؤن اورگلشن اقبال ٹاؤن سے آلائشیں اٹھانے کیلئےایمرجنسی ڈیوٹی پرمتعین تھیں۔
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی چائناگراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی میئرارشد وہرہ بھی گورنرسندھ کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنرشرقی کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں سےآلائشیں چائناگراونڈلائیں گئیں جہاں سے ڈمپرکےذریعے ٹرانچ سائٹس پرمنتقل کی گئیں ۔
دوسری جانب وائس چیئرمین جمشید ٹاؤن کاکہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال انتظامات خاصے بہترہیں۔آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئےکورنگی کازوے کے قریب ٹرانچزبنائی گئیں تھیں جہاں عیدکے پہلے روز65 ہزارسے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔