بعض سیاسی عناصرذاتی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں، شہباز شریف
ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو متحد ہوکرکام کرنا ہے،وزیراعلی پنجاب - فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو متحد ہوکرکام کرنا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ نون کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ "میں"کی روش نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے،کچھ سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جنہیں ملک و قوم کے مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اسے آگے لے جانے کیلئے "ہم" کے راستے پر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو متحد ہوکرکام کرنا ہے جبکہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔