کراچی:عید کےدوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

شائع 14 ستمبر 2016 08:21am
 شہری آج بھی راہ خدا میں جانوروں کو قربان کررہے ہیں - فائل فوٹو شہری آج بھی راہ خدا میں جانوروں کو قربان کررہے ہیں - فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری آج بھی راہ خدا میں جانوروں کو قربان کررہے ہیں۔ مختلف تنظمیوں اور اداروں کی جانب سے آج بھی اجتماعی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہرکے مختلف مقامات پراجتماعی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے جو اسلامی تعلیمات ایثار،اخوت اوریکجہتی کی مثال ہے۔اجتماعی قربانی کے رجحان میں اس سال بھی اضافہ دیکھا جارہاہے۔

اجتماعی قربانی جہاں عبادات میں اجتماعیت کی روح کا مظہرہے وہیں شہریوں کیلئے قربانی کا آسان ذریعہ بھی ہے ۔