شکارپور خودکش حملہ، راجا عمر خطاب انکوائری افسر مقرر
File Photoکراچی :شکار پور دھماکے کا انکوائری افسر انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کو مقرر کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد راجا عمر خطاب نے خانپورمیں دھماکے کے مقام کا دورہ کیاہے اور شواہد سے متعلق چھان بین کی ہے۔ دوسری طرف واقعے کا مقدمہ چھ ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہےاور ان افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روش شکارپور کے علاقے خانپور میں ناکام خودکش حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ شہریوں نے ایک خودکش حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کردیا تھا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔