اٹک: مہر ایکسپریس کی گاڑی کو ٹکر، دو افراد جاں بحق
File Photoاٹک :اٹک میں مہر ایکسپریس کی ایک گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق ہوگئے۔
آج نیوز کے مطابق مہر ایکسپریس ملتان جارہی تھی کہ اس نے فتح جنگ کے پھاٹک پرایک گاڑی کو ٹکر ماردی۔ جس سے موقعے پر ہی دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے ہیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔