سانحہ ماڈل ٹاون کا معاملہ انسانی حقوق کمیشن میں لیجانے کا اعلان

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2016 05:37pm
File Photo File Photo

لندن :عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ  سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی  ہے ۔ جے آئی ٹی قاتلوں کی حفاظت کیلئے بنائی گئی ۔ کیس انسانی حقوق کمیشن میں لے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ جانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا تھا۔

لندن ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی قاتل حکمرانوں نے بنائی ہے، جے آئی ٹی میں خود قاتل ہی گواہ بن گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیس کو انسانی حقوق کمیشن میں لے جائیں گے،یورپین پارلیمنٹ تک بھی رسائی کا سوچ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ اخلاقی طور پر عمران خان کیساتھ ہیں لیکن رائے ونڈ جانے کا فیصلہ  تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ تھا۔