اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

شائع 15 ستمبر 2016 06:06pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیرجمالی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ، سندھ ہائیکورٹ کے نو ایڈیشنل ججز کی مستقلی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے چھبیس ستمبرکوجوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کرلیا، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے نوایڈیشنل ججزکی مستقلی پرغورہوگا، جن ناموں پر غورکیا جائے گا، ان میں جسٹس غلام حیدر،جسٹس محمد اقبال مہر، جسٹس خادم حسین شیخ ، جسٹس ذوالفقاراحمد خان،جسٹس عبدالغنی سومرو، جسٹس محمود احمد خان ، جسٹس کریم خان,  آغا،جسٹس انورحسین اورجسٹس فیصل کمال عالم  کے نام شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے نو ایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت انتیس ستمبرکوختم ہورہی ہے ، سندھ ہائیکورٹ میں اسوقت تیرہ ایڈیشنل ججزسمیت سینتیس ججزفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔