فیصل آباد:تیز رفتارکار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،2افراد جاں بحق
فائل فوٹوفیصل آباد :فیصل آباد میں تیزرفتارکارفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، جھنگ روڈ پر ٹھیکری والا کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں ذیشان اور واحد نامی 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نےزخمیوں کو الائیڈاہسپتال منتقل کردیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ،حادثے کا شکار ہونیوالے پانچوں افراد جھنگ کے رہائشی اوردوست ہیں جو گھر واپس جارہے تھے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔