آپریشن ضرب عضب نےدہشتگردوں کی کمر توڑدی،شہباز شریف

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2016 08:07am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑدی ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیاسی  و عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے شاندار کامیابیاں حاصل کیں ہیں،دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیلئے پاک سرزمین تنگ کر دی گئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں اور آج پاکستان پہلے سے زیادہ پر امن اور محفوظ ملک بن چکا ہے۔