لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی،داعش کے 4مبینہ دہشت گرد گرفتار

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2016 10:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق، لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی ،گرفتارملزمان میں حفیظ الرحمٰن،نثار احمد، تصور اور عبدالعالم نامی ملزمان شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ،گرفتار کیے جانیوالے مبینہ دہشت گردوں نے اہم شخصیات سمیت سرکاری عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔

گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔