خواجہ اظہار کی گرفتاری، ڈی آئی جی ایسٹ عہدے سے فارغ
کراچی :ڈی آئی جی ایسٹ زون کامران فضل کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے اور ان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں ۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ خواجہ اظہار کو ڈی آئی جی ساوتھ زون کے دفتر منتقل کرنے کا بھی حکم دیا گیاہے۔
پہلے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کےبعد ایس ایس پی راو انوار کو معطل کردیا گیا تھا تاہم اب حکومت سندھ نے مزید نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ جس طرح سے خواجہ اظہار کو لے جایا گیا وہ نامناسب ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔