کراچی :خواجہ اظہار گرفتار، وزیر اعظم کا نوٹس، راو انوار معطل
File Photoکراچی :سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے گڈاپ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
خواجہ اظہار الحسن پر بائیس اگست کو شرانگیز تقریر سمیت دیگر مقدمات درج تھے، جس کے بعد اب ان کو ایس ایس پی راو انوار نے گھر سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی خواجہ اظہار کی گرفتار کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی راو انوار کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ زون کامران فضل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے اور ان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہے کہ گرفتاری ڈالنے کا طریقہ کار انتہائی نامناسب تھا اسلئے راو انوار کیخلاف یہ کارروائی کی گئی ہےجبکہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کیا ہے اور ان سے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کی اسپیکر کے اجازت کے بغیر گرفتاری غیر قانونی ہے اور اگر کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسکے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے۔
ادھر متحدہ قومی موومنت پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں خواجہ اظہار کی گرفتاری پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ اظہار کو ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں بھی متنقل کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں کیونکہ ان کے خلاف مقدمات میں پولیس خود ہی مدعی ہے ، اسلئے خواجہ اظہار کے خلاف مقدمات جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔