خواجہ اظہار کو ٹارگٹ کلرز کا چیف کہا جاتا ہے، راوانوار

شائع 16 ستمبر 2016 01:50pm
File Photo File Photo

کراچی: ایس ایس پی راو انوار نے کہا ہے کہ مجھے معطل کرنے میں جلد بازی کی گئی ، خواجہ اظہار کو ٹارگٹ کلرز کا چیف کہا جاتاہے۔

 اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار نے مختلف مقدمات میں ضمانت کروائی تھی لیکن دو یا تین مقدمات میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی تھی۔

راو انوار نے مزید کہا کہ گرفتاری کیلئے اسپیکر کی اجازت کی ضرورت نہیں۔راو انوار نے مزید کہا کہ خواجہ اظہار کو ٹارگٹ کلرز کا چیف کہا جاتا ہے۔