متحدہ رہنماوں کی سندھ حکومت پر شدید تنقید
File Photoکراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کیا بارہ مئی کے تمام کیسز کی ذمے داری ملیرپولیس نے اٹھالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ اظہار پر اٹھائیس کے قریب کیسز ہیں تاہم اس معاملے پر ان کی پیشیاں جاری تھیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سندھ میں دو حکومتیں قائم ہیں اورریاست پر ریاست چل رہی ہے۔
سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار کی اہلیہ کو دھکے مارے گئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔