وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے ہیں،جہاں وہ جنرل اسمبلی سے خطاب ، سربراہان حکومت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ،اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم پر خاص طور پر بات کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ، خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر اورکشمیری عوام کی جدوجہد اورقربانیوں کوبطورخاص اجاگرکریں گے ۔
وزیراعظم عالمی برادری اوراقوام متحدہ سے کشمیری عوام سے حق خودارادیت کے وعدہ کوپورا کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے ، وزیراعظم نوازشریف کا یہ جنرل اسمبلی سے چوتھا خطاب ہو گا ۔
دورہ امریکا میں وزیراعظم نوازشریف سربراہان حکومت و مملکت ،عالمی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کریں گے ،اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف 20 ستمبرکوامریکی صدرکی جانب سے بلائی گئی عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
دورہ امریکا میں وزیراعظم نوازشریف مہاجرین سے متعلق کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ، وزیراعظم نوازشریف پاک امریکا بزنس کونسل اور امریکی چیمبر آف کامرس سے بھی خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد 25ستمبرکو وطن واپس پہنچیں گے ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔