ممبئی حملہ کیس:بھارت ٹھوس شواہد پاکستان کو دینے پر رضامند

شائع 17 ستمبر 2016 06:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:بھارت نے ممبئی حملہ کیس میں ٹھوس شواہد پاکستان کو دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے، بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کے خط کا جواب دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت ممبئی حملہ کیس میں ٹھوس شواہد دینے کو تیارہو گیا ہے، بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کے خط کا جواب دے دیا۔

 ترجمان  کے مطابق پاکستان نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق بھارت سے ثبوت کچھ عرصہ قبل مانگے تھے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے6 ستمبر کو جوابی خط لکھا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط میں تجاویزکا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے، ترجمان  کےمطابق پاکستان میں مقدمہ چلانے کےلئے ثبوتوں کی ضرورت تھی۔