کراچی:رینجرز کارروائی میں اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2016 11:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی کو بدامنی وٹارگٹ کلنگ سے بچانے کیلئے پاکستان رینجرزسندھ نے ایک اورکامیابی کارروائی کی ہے، نیوکراچی اور گولیمار کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے زیر زمین چھپا یا گیا اسلحہٰ اورگولیوں کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

پاکستان رینجرزسندھ نے خفیہ اطلاعات پر گولیمار اور نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے اور گولیوں کا ذخیرہ برآمد کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم کے یونٹ  آفس167کے لان اور سیکٹرآفس نیوکراچی کے قریب زیرزمین چھپایا گیا تھا۔ ۔برآمد  ہونے والے اسلحے میں ایل ایم جی،سیون ایم ایم رائفل اور ایس جیزشامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی میں برآمد کی گئی گولیوں میں 2500ایس ایم جی کی گولیاں اور سیون ایم ایم کی 150سے زائد راؤنڈزشامل ہیں ۔

ترجمان رینجرزنے دعویٰ کیا کہ یہ اسلحہ شہر میں بدامنی وٹارگٹ کلنگ کیلئےاستعمال ہو نا تھا۔