حلیمہ قتل کیس:ملزمان پر فرد جرم عائد
فائل فوٹوکراچی:کراچی کی مقامی عدالت میں حلیمہ قتل کیس میں ملزم رضوان اوراس کی اہلیہ سونیا پرفرد جرم عائد کردی گئی۔ملزمان کے صحت جرم سے انکارپرعدالت نے یکم اکتوبرتک گواہوں کوطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں حلیمہ بی بی قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نےملزم رضوان اوراس کی اہلیہ سونیا پرفرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے ملزمان کو فردجرم پڑھ کرسناتےہوئے ملزمان سےاستفسارکیا کہ25 مئی 2016کوآپ دونوں نے دہلی کالونی میں ملزمہ حلیمہ کو قتل کیا،کیا آپ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہیں؟ جس پرملزمان نے بیان میں کہا حلیمہ کا قتل ہم نے نہیں کیا۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکارپرعدالت نےیکم اکتوبر تک گواہان کو طلب کرلیا اورتفتیشی افسرکوحکم دیا کہ ملزمان کے وکلاء کو گواہان کے بیانات کی مکمل نقول فراہم کی جائیں ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔