بلاول بھٹو نے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا
فائل فوٹوکراچی: بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا،کمیٹی سندھ میں ازسرنوتنظیم سازی سے متعلق رپورٹ پارٹی چیئرمین کوپیش کرےگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس بلاول ہاؤس میں طلب کرلیا،اجلاس میں کوآرڈینیشن کمیٹی سندھ میں ازسرنوتنظیم سازی سے متعلق رپورٹ بلاول بھٹو کوپیش کرے گی۔
اجلاس میں 18اکتوبر کوجلسے کے بجائے ریلی کی تجویزپربھی غورہوگا،بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں اسٹارگیٹ سےآغاز کرکے کارساز پرقائم یادگارشہدا پرریلی کا اختتام کرنے کی تجویزہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔