ملتان:پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا وقاص دنیا میں موجود نہیں
فائل فوٹوملتان:انٹرميڈيٹ امتحانات کے جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا وقاص آج اس دنیا میں موجود نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرميڈيٹ امتحانات 2016 میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم انعامات کے حوالے سے ملتان آرٹس کونسل ميں تقریب منعقد ہوئی۔
تقريب میں نماياں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء نے اپنے اپنے انعامات وصول کئے جبکہ وہاڑی سے تعلق رکھنے والے وقاص رؤف کا میڈل ان کے والد نے پر نم آنکھوں کے ساتھ وصول کیا۔
وقاص رؤف دو ماہ قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس دار فانی سے کوچ کر گئے تھے،وقاص رؤف نے جنرل سائنس گروپ میں 1013 نمبر لےکر ملتان بورڈ ميں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
وقاص کے والد کی آنکھوں ميں بیٹے کی وفات پر دکھی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی پوزیشن پر خوشی کے آنسو بھی نماياں تھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔