مہمندایجنسی: خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد چھتیس ہوگئی
File Photoغلنئی:مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چھتیس ہوگئی، جبکہ شہید ہونے والے اٹھائیس افراد کو نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔
مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں شہید افراد کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔تحصیل انبارمیں ہونے والے خود کش دھماکے میں مزید دو زخمی دم توڑ گئے ہیں۔
دوسری جانب دھماکے میں شہید ہونے والے اٹھائیس افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدارامتیاز خا ن نے زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔
جماعت اسلامی باجوڑ کے رہنماء سراج الدین خان نے بھی زخمیوں میں فی کس دس دس ہزار روپے تقسیم کئے۔
ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار باجوڑکے ایم ایس ڈاکٹرخان سعید کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے ،کل تک زیادہ تر زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائیگا جبکہ علاقے میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور اس دوارن سرچ آپریشن کا دائرہ کاربھی بڑھا دیا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔