پی ٹی آئی کا عابد شیر علی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
File Photoفیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وزیر مملکت عابد شیرعلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے عابد شیر علی اور وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سی پی او فیصل آباد کو تحریری درخواست دے دی۔
فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب کی جانب سے دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر مملکت عابد شیر علی نے وزیر اعظم پاکستان کے ایماء پر دھمکیاں دیں جس سے پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا ہوئی اور نقص امن کا خطرہ لاحق ہوگیا۔
وزیر مملکت عابد شیر علی نے چار ستمبر کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر پی ٹی آئی نے رائیونڈ کی جانب مارچ کیا تو ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائیگی۔ سی پی او نے درخواست کاروائی کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا کو بھجوا دی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔